28 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت گندم خریداری پر کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ آج وزراء کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہو گا، جس کے بعد کسانوں سے بات چیت کی جائے گی۔دوسری طرف کسانوں نے بھی کل تک ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
کسان بچاؤ تنظیم کے رہنما سلطان جاوید کا کہنا ہے کہ مزید لائحہ عمل کا اعلان بھی کل کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے پاسکو ہدف بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے پنجاب حکومت بھی اسی طرز کا اعلان جلد کرے گی ، کسانوں سے گندم نہ خریدی تو اگلی فصل کی بوائی بھی متاثر ہو گی۔