27 Apr 2024
(لاہورنیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا جائے گا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹوور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی۔
تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا۔