27 Apr 2024
(لاہور نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب 28 اپریل کو ہو گا، تین ممبران پر مشتمل آزاد سلیکشن بورڈ ٹیم کا انتخاب کریگا۔
قومی ٹیم کے کوچ رولینٹ آلٹمنس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین ہونگے، ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی اور اولمپیئن منظور الحسن سینیئر ممبران ہونگے۔
قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی، کراچی میں جاری ہاکی کیمپ کے کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔