27 Apr 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا بھارت اور پاکستان کو تعلیم، کھیلوں اور صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہئے، پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے، حکومت نے کھیلوں کو خصوصی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا 2025 کو کھیلوں کا سال قرار دیا گیا ہے، اس دوران سیف گیمز پاکستان میں کروانے کی کوشش کی جائے گی، تمام صوبوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 2025 کا کھیلوں کے حوالے سے روڈ میپ بنایا جائے گا اور 2017 کی طرح رواں سال کے اختتام پر نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔