اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

محکمہ خوراک گندم خریداری کی پالیسی دینے میں ناکام

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) محکمہ خوراک نے ابھی تک گندم خریداری پالیسی دی اور نہ ہی خریدنا شروع کی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، پنجاب میں تین رکنی وزراء کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی، پہلی آپشن میں جو آن لائن درخواستیں آئیں ان سے گندم خریدیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دوسرے آپشن میں کسان کارڈ کے ذریعے نقد کیش امداد شامل ہے، پہلی آپشن میں 3 لاکھ90 میں سے 1لاکھ 19ہزار درخواستیں منظور ہوئی تھیں، اس وقت مالی حالات اور موسم خریداری گندم کے لئے موافق نہیں ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ حیرانگی ہے ماضی میں گندم خریداری پر کسان لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے  ہیں،  فلور ملز سیڈ ملز مڈل میں چکی اونر سب کو گندم خریدنی چاہئے سستی مل رہی ہے ، اصل ایشو مافیاز کو سمگلنگ کے راستے نہیں مل رہے ، گندم اورآٹا سستا ہونے سے عوام خوش ہیں۔

دریں اثنا وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ  چھوٹے کسان کا مفاد اولین ترجیح ہے وہ پریشان نہ ہوں ، موسم کی صورتحال کی وجہ سے گندم خریداری روکی گئی، موسم میں نمی ختم ہوتے ہی خریداری شروع کر دی جائے گی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے