26 Apr 2024
(لاہورنیوز) نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 771 انڈیکس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا۔رواں مالی سال کے دوران انڈیکس میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس نے مالی سال 2024 میں 41 ہزار 482 پوائنٹس سے سفر شروع کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 72 ہزار 474 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔