(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے فیصل امین خان، این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک ، این اے 132 قصور سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ ، پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان ، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے گئے۔
لاہور کے حلقوں میں پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض ،پی پی 149 سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی ، پی پی 158 مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز ، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی ، پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری ، پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ کو بھی کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔