اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے لئے اچھی خبر آ گئی ، الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ پارٹی پوزیشن سے آگاہ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، جس میں پنجاب سے 49 اور خیبرپختونخوا کے 33 ارکان شامل ہوئے۔

دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں ، قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں، ایم کیو ایم کے 21، جے یو آئی کے 11، ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں۔

دستاویز کے مطابق آئی پی پی کے 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ، پی ایم ایل ض، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک، ایک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے