(ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں اُن پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حُسن کی تعریف بھی کی گئی۔
معروف میزبان مدیحہ نقوی نے مریم نواز کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں چاہے کچھ بھی سوچیں لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے اتنی پیاری وزیراعلیٰ کہیں نہیں دیکھی۔
مدیحہ نقوی کی انسٹاگرام سٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔