26 Apr 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے برمنگھم پہنچ گئے۔
عامر جمال نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے ورکشائر کو جوائن کرلیا، وہ آنے والے میچ میں ناٹنگھم شائر کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آل راؤنڈر کی خدمات کاؤنٹی کلب نے ملٹی فارمیٹس کے لیے حاصل کی ہیں، اس کے ساتھ وہ ٹی 20 بلاسٹ میں بھی ورکشائر کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، وہ جولائی کے اختتام تک ورکشائر کو دستیاب ہوں گے۔