(ویب ڈیسک) رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی۔
دورہ پاکستان پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر کردی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کےذریعے ڈی چوک، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا۔اس موقع پر پی سی بی، آئی سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
پاکستان مونومنٹ پر ٹرافی کا فوٹوشوٹ بھی ہوا، ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کو دیکھ کرشائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ٹرافی کی تصاویر لیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد اور لاہور لے جائی جائے گی جہاں پاکستان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر ٹرافی کی رونمائی قدافی سٹیڈیم میں ہوگی۔
ٹرافی پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت جائے گی ۔