اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے نے لیسکو کے مزید10 کروڑ یونٹ کی خورد برد پکڑ لی

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(دنیا نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیسکو کے مزید دس کروڑ یونٹ کی خورد برد پکڑ لی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیسکو نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران بانوے کروڑ یونٹ عوام پر اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کئے ، لیسکو کی جانب سے سرکاری اداروں کو بھی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

 لیسکو کی جانب سے 82 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کی دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں لی تھیں، لیسکو کے مزید ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مزید دس کروڑ یونٹ اووربلنگ کے ثبوت ملے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے آئندہ چند روز میں  لیسکو کے مزید بڑے افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو طلب کیا تھا، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایف آئی اے کے سوالات کا ٹھوس جوابات بھی نہ دے سکے تھے۔

واضح رہے چند روز قبل ایف آئی اے نے لیسکو افسران کو طلب کیا تو انہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے