اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چوتھا ٹی20: شاہینوں کو کیویز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہورنیوز)پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، فخر زمان 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب20، کپتان بابر اعظم 5، عثمان خان 16، شاداب خان 7، افتخار احمد 23، عباس آفریدی ایک اور اسامہ میر 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم 22 اور محمد عامر ایک رن کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ولیم او رورک نے 3، بین سیئرز نے 2 جبکہ مائیکل بریسویل اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے پاک نیوزی ٹی20 سیریز میں مہمان ٹیم نے دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے