25 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی و نان ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1406 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے چیکنگ کے دوران 87 مقامات پر خلاف ورزیاں، 39 مقدمات اور 27 گرفتاریاں کی گئیں، روٹی و نان کی قیمتوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 02 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے گڑھی شاہو بازار میں مختلف تنور پوائنٹس کی چیکنگ کی اور براہ راست شہریوں سے قیمتوں بارے فیڈ بیک لیا۔
ڈی سی لاہور نے مزید کہا شہریوں نے روٹی و نان کی قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائیوں کو سراہا، روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔