25 Apr 2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات استوار ہونے چاہئیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا کچھ لوگوں کا وجود ہی عدم استحکام کا باعث ہے، جہاں تک سیاسی مخالفت کی بات ہے تو تمام سیاسی لوگوں سے بات چیت ہونی چاہئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دو طرفہ بات چیت اور تجارت کو فروغ دینا چاہئے، پاکستان کے دریا سوکھ گئے ہیں، معاملات پر آگے بڑھنا چاہئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ قوم جھوٹ اور جرائم میں فرق نکال لے کس نے کیا کیا؟