اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دے دی

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا "صحت مند پنجاب" مشن میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا،پنجاب  فوڈ اتھارٹی نے وزیر خوراک بلال یاسین کی قیادت میں سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس لانچ کر دی، میٹ سیفٹی ٹاسک فورس میٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس سپلائی ہونے والے گوشت کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنائے گی،  میٹ سیفٹی ٹیمیں سلاٹر ہاؤسز، فروزن میٹ یونٹس، میٹ شاپس، میٹ پروسیسنگ یونٹس کاروزانہ کی بنیاد پر تفصیلی معائنہ کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل ٹاسک فورس لاہور سمیت تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس اور گوشت مارکیٹس میں سپلائی ہونے والے گوشت کو چیک کرے گی،پولٹری فارم، سلاٹر ہاؤسز سے آنے والے گوشت کے معیار کے معائنے کا مکمل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، علی الصبح داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندیوں اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 60 ہزار کلو ناقص اور غیر معیاری گوشت تلف کیا ہے،  وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،  فوڈ سیفٹی ٹیمیں صبح شام فیلڈ میں متحرک ہیں، عوام الناس تک معیاری دودھ، گوشت اور خوراک کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل چیکنگ کا عمل جاری ہے، شہری بازار سے اشیائے خورونوش خریدنے سے پہلے اسکا معیار، لیبل اور ایکسپائری ضرور دیکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے