25 Apr 2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے ثنا میر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا۔
226 انٹرنیشنل میچز میں شرکت کرنے والے پاکستان ٹیم کی سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ہونے والے ایونٹ میں کرکٹ کی دنیا کو نیا ٹیلنٹ میسر آئے گا۔
امید ہے کہ اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، کوالیفائرز میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کی کوشش کروں گی، موقع فراہم کیے جانے پر آئی سی سی کی شکرگزار ہوں۔