24 Apr 2024
(لاہورنیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹرافی اپنے اس تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ، ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی،اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اس سال 2 سے29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔