24 Apr 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کسی کی باتوں میں آکر اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرتا، کوشش کرتے ہیں کہ ٹیم کے لیے جو سب سے بہتر ہو کریں۔قومی کپتان نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، انجری کھیل کا حصہ ہے جو کسی کو بھی ہوسکتی ہے تاہم کھلاڑی فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے، میچ ہارنے کی وجہ کوئی ایک کھلاڑی نہیں ہوتا،کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی تیار ہو۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔