اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائیکل بریسویل نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے بہترین ملک قرار دیدیا

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے، خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان میں اچھی لرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیریز کا رزلٹ بہت اہم ہے، پچھلے میچ کی جیت سے کافی کانفیڈنس ملا ہے، امید ہے اگلے میچ میں مزید بہتر پرفارم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان میں بہت ساری کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ،یہاں آکر کرکٹ کے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے یہاں کرکٹ کے حوالے سے تمام سہولیات بہت بہترین ہیں۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کے خلاف رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں، جس کی وجہ سے کامیابی ملی لیکن بابر اعظم پاکستان کی ٹیم کے بہت بہترین اور اچھے کھلاڑی ہیں، چیپ مین نے نیوزی لینڈ کی طرف سے دوسرے میچ میں بہت زبردست اننگز کھیلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاحال بہت ہی بہترین سیریز دیکھنے کو ملی ہے، آئندہ آنے والے میچ بھی امید کرتے ہیں بہترین ہوں گے، پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے آنے والے سال میں چیمپئنز ٹرافی کی نمائندگی بھی کرنی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے