(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ صبور علی کی بولڈ لک میں غضب اداؤں پر مداح فدا ہو گئے۔
حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ صبح کے ٹھنڈے موسم میں حسن کے جلوے بکھیرتے نظر آرہی ہیں۔
ہالٹر نیک ڈیزائن پر بنی اس بلو رنگ کی میکسی پر بظاہر تو کوئی ڈیزائننگ نہیں کی گئی تاہم اس کی سادگی میں ہی اداکارہ صبور علی کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
صبور علی نے کم سے کم میک اپ اور زیورات کا استعمال کیا تاہم انکی بکھری کھلی زلفیں اور نازک ادائیں مداحوں پر بجلیاں گرانے کا کام کر گئیں۔
اداکارہ صبور علی کی ہر تصویر میں انکے نئے انداز کو دیکھ کرنہ صرف سوشل میڈیا صارفین اپنا دل ہار بیٹھے بلکہ اس کے ساتھ شوبز سے وابستہ نامور فنکاروں کی جانب سے بھی صبورعلی کے حسن کے قصیدے پڑھے جارہے ہیں۔