(ویب ڈیسک) ان دنوں عوام کے پسندیدہ ڈرامہ سیریل "عشق مرشد "کی شبرا نے نئی تصاویر شیئر کر کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی تہلکہ مچادیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم جو کہ ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" میں شبرا کا کردار نبھا رہی ہیں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں جن پر سرحد پار سے بھی لوگ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
مذکورہ تصاویر میں درفشاں نے سفید پشواس زیب تن کررکھی ہے جس پر سرخ اور نارنجی پھول بنے ہوئے ہیں، پشواس کے ساتھ موٹی بیل والا سرخ دوپٹہ در فشاں نے گلے میں ڈالا جو اداکارہ کی دیسی لک کو مزید جاذب نظر بنارہا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کانوں میں بھاری جھمکے پہن رکھے ہیں، خوبصورتی سے ہوا میک اور نازک ادائیں درفشاں کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ناصرف پاکستانی بلکہ درفشاں کے بھارتی فینز بھی کمنٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کاش برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی اور پاکستان اور بھارت ایک ہی ملک ہوتے تو درفشاں سلیم بھی ان کے ملک کی ہوتیں۔