اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نئی حکومت کے پہلے ماہ برادر اسلامی ملک ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال مارچ 2023 میں یہ درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھیں۔

فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہا تھا، جولائی سے مارچ ایران سے درآمدات 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں تھیں تاہم گزشتہ 3 مالی سال کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں اور امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے