23 Apr 2024
(ویب ڈیسک) لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان اوور بلنگ پر معاملات طے پاگئے۔
لیسکو حکام کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کروایا جس کے تحت لیسکو انتظامیہ 3 ماہ میں مرحلہ وار اووربلنگ کا خاتمہ کرے گی۔
حکام نے بتایا کہ 3 ماہ میں زیرالتوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔
لیسکو حکام نے کہا کہ ایف آئی اے لیسکو کے دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا جبکہ ایک دو روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دے دیا جائے گا۔