اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی بھی پی ایس ایل کے نقش قدم پر چل پڑا !لیکن کیسے؟جانئے

21 Apr 2024
21 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائزز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی جانب سے ڈالی گئی شاندار روایت کو اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنالیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف باآسانی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار بنانے کیلئے سلیکشن کمیٹی رکن وہاب ریاض نے میچ میں بیسٹ فلیڈر اور امپکیٹ پلئیر کو ایوارڈدیے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ ڈریسنگ روم میں موجود ہیں جہاں شاہین کو شاندار فیلڈنگ اور باولنگ کروانے پر بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب  امپکیٹ پلئیر کا ایوارڈ محمد عامر کے نام ہوتا ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں،ڈریسنگ میں روم عماد وسیم اور کپتان بابراعظم کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے یہ قیاس آئیاں دم توڑ رہی ہیں کہ کپتان کے محمد عامر اور عماد وسیم سے تعلقات بہتر نہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران ملتان سلطانز کے اونر علی ترین اور لاہور قلندرز کو میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارتے اور انہیں انعامات دیتے دیکھا گیا تھا جیسے بعدازاں دیگر فرنچائزز نے بھی اپنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے