(ویب ڈیسک) قطر اوپن ایمچور گالف چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمر خالد نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے ، وہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے آئرش گالفر سے ایک سٹروک پیچھے رہے۔
دوحہ گالف کلب میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے گالفر عمر خالد حسین نے تینوں دن شاندار کھیل پیش کیا ۔
پہلے روز ان کا سکور تین اوور تھا جبکہ دوسرے روز ان کا سکور چار اوور رہا، تیسرے روز عمر خالد نے شاندار کم بیک کیا ۔ایک موقع پر وہ ٹاپ تین میں آچکے تھے لیکن 10 ویں ہول پر ڈبل بوگی اور پھر آخری ہول پر ایک بوگی کی وجہ سے وہ لیڈرز بورڈ پر آئرلینڈ کے کیتھ کرولی سے ایک سٹروک پیچھے چلے گئے اور 10 اوور پار کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
تیسرے نمبر پر آنے والے گالفر کا سکور 9 اوور رہا تھا۔
قطر اوپن گالف چیمپئن شپ میں تینوں روز 18، 18 ہولز پر 72 پار سکور کا مقابلہ ہوا تھا۔