20 Apr 2024
(ویب ڈیسک) سکولوں کے بجلی کے بل میں 100 گنا اضافہ ہونے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبہ کے تحت سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86 ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
لاہور کے 2 ہائیر گرلز سیکنڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جن میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول وحدت روڈ اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول گرین ٹاؤن شامل ہیں، ان کو بھی سولر پرمنتقل کیاجائے گا۔
سکولوں میں کنٹریکٹر کو سائٹ وزٹ کرانےکیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا، فوکل پرسن سکول میں سولر پینل لگوانے کیلئے کنٹریکٹر سے تعاون کریں گے۔ فوکل پرسن تعینات نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔