شہرکی خبریں
جیل میں بانی پی ٹی آئی کو چیک کرنے کیلئے 60 ڈاکٹرز رکھے ہوئے ہیں: رانا تنویر حسین
20 Apr 2024
20 Apr 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں چیک اپ کیلئے 60 ڈاکٹرز رکھے جانے کا انکشاف کر دیا۔
فیروزوالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی تباہی میں بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بھی تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں، 60 ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کو چیک کرنے کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر لایا جاتا تھا، مریم نواز ہوٹل تھی تو رات کو ہوٹل کے روم کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا، 21 اپریل کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کروانا ہے، جیت کے بعد پی پی 139 کو ماڈل حلقہ بنا دوں گا۔