01 May 2024
(ویب ڈیسک) شہرمیں دھوپ کیساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت31ڈگری تک جا سکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکی ہوامیں نمی کاتناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبار سے دنیا بھرمیں19 ویں نمبرپرآ گیا ہے ۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح92ریکارڈ کی گئی ، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح99،یوایس قونصلیٹ میں 122، فیز8 ڈی ایچ اے میں114 جبکہ کوٹ لکھپت میں91 ریکارڈ کی گئی ۔