اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حکومتی چھاپے شروع، مہنگی روٹی ،نان بیچنے پر 13 افراد موقع پر گرفتار

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سرکاری قیمتوں پر روٹی،نان کی دستیابی کا مشن، وزیر خوراک سرگرم ہو گئے۔

سرکاری قیمتوں پر روٹی،نان کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے وزیر خوراک بلال یاسین حرکت میں آ  گئے، مہنگی روٹی ،نان بیچنے پر 13 افراد موقع سے گرفتار جبکہ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔

صوبائی وزیربلال یاسین  نے ٹیمپل روڈ، کریم پارک ، ٹھوکر کے علاقوں میں چھاپہ مارا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں مہنگی روٹی ، نان کی فروخت قابلِ قبول نہیں، ہر حال میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں دستیاب ہوگا۔کسی کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی سے قبل متعلقہ محکموں نے مکمل ورکنگ کی تھی، آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ مڈل مین کی بجائے عوام کو پہنچنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے