18 Apr 2024
(ویب ڈیسک)ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز کا بڑا کریک ڈاؤن ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ 515 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔
ڈائریکٹر موٹرز چودھری آصف کے مطابق گاڑی مالکان کو نوٹسز بھی گھرکے ایڈریس پر بھجوائے گئے،نوٹسز کے باوجود کئی کئی سال سے ڈیفالٹرز کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ گاڑی مالکان کےذمہ کئی کئی سال سے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہے۔
معطل شدہ 515 گاڑی مالکان کے ذمے 51 لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔15روزمیں ٹیکس جمع نہ کروانے پر 100 فیصد جرمانے وصول کئے جائیں گے۔ ٹوکن ٹیکس نادہندہ مزیدگاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔