اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط، سیریز چیلنجنگ ہو گی: کیوی کپتان

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان سے سیریز چیلنجنگ ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ہم یہاں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گفتگو کے دوران مائیکل بریسویل نے مزید کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے اور ہمارے سکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں، موجودہ سیریز میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہو جائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے، ٹیم میں کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جا رہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے، ہماری بیٹنگ 9 ویں نمبر تک جائے گی، نوجوان کھلاڑی کے آنے کی سینیئر کو خوشی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہو گا، دونوں ٹیمیں پہلے میچ میں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل شریک ہوئے اور تصاویر بنوائیں، دونوں ٹیموں نے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے