(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں، ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جارہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ، ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی، ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینئر کو بہت خوشی ہوتی ہے۔