17 Apr 2024
(لاہور نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز سرینڈر کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ کی طرف سے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کے نام جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ جاری مالی سال کیلئے فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ پر نظرثانی کی گئی ہے۔
مراسلہ کے مطابق فنڈز سرینڈرکرنے کی تاریخ اب 31 مئی 2024 کی بجائے 15 مئی 2024 ہوگی، پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو تمام سرینڈر آرڈرز 15 مئی تک جاری کرنے اور اس کی اطلاع بجٹ ونگ کو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اسے ایس اے پی نظام میں داخل کیا جا سکے۔