اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی پاکستان سپر لیگ 10 کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو پورا کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے ایک اچھی ونڈو نکالیں گے، پی ایس ایل پاکستان کا ایک برانڈ ہے اس کو نظر انداز کیسے کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے لیکن آئندہ برس جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے