اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت کم کرنے سے پھر صاف انکار

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر روٹی کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کردیا۔

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جو چاہےکر لے، ہم روٹی سستی نہیں کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آٹے کا تھیلا 1600 اور میدہ 7500 کا نہیں دیں گے، نان روٹی سستی نہیں کریں گے۔

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر تندوروں پر نان اور روٹی کی پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ روٹی کے نرخ مقرر کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کی گئی، 20 کلو آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے، تندور پر آٹے کی قیمت، روٹی بننے پر تمام خرچ پر غور کرکے قیمت مقرر کی گئی۔

انہوں نے کہ کہا پنجاب حکومت تندوروں پر نان روٹی کی قیمت پر عملدرآمد کروا رہی ہے اور خلاف وزری کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے