(ویب ڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گاڑیوں کی صنعت کی پیدوار میں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فروری 2023 کے مقابلے میں فروری 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں خوراک کی پیداوار میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمباکو کی پیداوار میں 0.80 فیصد اور ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75 فیصد کی کمی ہوئی۔
گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 0.24 فیصد اضافہ ہوا۔
فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ لوہے و سٹیل کی پیداوار میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل کی صنعت کی پیداوارمیں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔