16 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ، الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کر دیئے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنرز، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنرز شامل ہیں۔
چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید افسران کا کنٹریکٹ ختم کیا جائے گا۔