اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔

 ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلئے معاہدہ ہوا، رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

 غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے، رولنٹ اولٹمنزپہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔

 ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو قومی ہاکی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا جبکہ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہو گا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیلئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے