اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی بلوں میں زائد یونٹ ڈالنے والا واپڈا ملازم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈالنے والا واپڈا کا ملازم (ایکس ای این ) جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

شہریوں کو بجلی کے بلوں میں زائد یونٹس ڈالنے کے مقدمے کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں ہوئی، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایکس ای این واپڈا باغبان پورہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے لاہور نے ملزم رب یار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں چوہدری سجاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے سماعت کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم رب یار نے 2021 اور 2022 میں بجلی کے زائد یونٹس ڈالے۔ جو شہری 100 یونٹس سے کم استعمال کرتے تھے، ان کو بھی 6، 6 سو یونٹس ڈالے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے