اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیڈین ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) معروف کامیڈین ببوبرال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے، اداکار نے بے پناہ مزاحیہ کردار ادا کئے جو آج بھی دیکھنے والوں کو مسرور کرتے ہیں۔

سٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایوب اختر المعروف ببو برال گوجرانوالہ کے قصبے گکھڑ منڈی میں 1959ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984ء میں لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔

مزاحیہ اداکار نے سٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے‘‘ سے ملک گیر شہرت پائی، تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا، ببو برال کو لاہور متعارف کرانے میں مرحوم اداکار فخری احمد کا اہم کردار تھا، ببو برال نے ٹوپی ڈراما، شرطیہ مٹھے اور عاشقو غم نہ کرنا جیسے بے شمار ہٹ ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے۔

اپنی فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے بھی لکھے اور ہدایات کاری بھی کی اور 50 کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے انڈسٹری کو مجھے چاند چاہیے، نو پیسہ نو پرابلم، کڑیوں کو ڈالے دانا، نکی جئی ہاں سمیت کئی ہٹ فلمیں دیں، ان کی آخری فلم 2010ء میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم ’’چناں سچی مچی‘‘ تھی۔

ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011ء کو 51 برس کی عمرمیں دنیا فانی سے کوچ کر گئے، منفرد اندازِ اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے