تفریح
کیا شادی کے بعد بھی مہوش حیات شوبز کا حصہ رہیں گی؟اداکارہ نے مستقبل کی پلاننگ شیئر کردی
15 Apr 2024
15 Apr 2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں، آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں، اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔اُنہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو کیونکہ میں خود بہت سنجیدہ ہوں، اس کے علاوہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی۔