اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کا جائزہ لیا

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) ضلعی حکومت اور پولیس لاہوریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

عیدالفطر پر کمشنر لاہور عملے کی حوصلہ افزائی کے لئے فیلڈ میں متحرک رہے، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عید کے ایام میں ڈیوٹی دینے والے سرکاری اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا، کمشنر لاہور نے ٹریفک وارڈنز اور صفائی ورکرز کو تحفے میں مٹھائی پیش کی، انہوں نے سکیورٹی و صفائی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو عیدی بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے بھی لبرٹی گول چکر اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف اور ڈپٹی سی ای او آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی محمد اورنگزیب نے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ عیدالفطر کے تین دنوں میں تین شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا، بادشاہی مسجد، داتا دربار، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اورعید کی مبارک باد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے