(ویب ڈیسک) ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا۔
چودھری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے وکیل عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ریلیف کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔
سالک حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن نتائج پر کیسز عدالتوں میں ہیں تو پھر احتجاج کیسا، احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے مگر مقصد واضح ہونا چاہئے، الیکشن میں کئے گئے وعدے اور 5 سالہ حکومتی مدت پوری کریں گے، حکومت کیلئے مشکلات ضرور ہیں مگر آنے والے مہینوں، سالوں میں بہتری آئے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہے بہتر کارکردگی نہ دکھائی تو سیاسی کیریئر ختم ہو جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ بہترین کوآرڈی نیشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کی شراکت سے 16 اضلاع میں سیوریج پراجیکٹ شروع کرنے کا احسن فیصلہ کیا ہے۔