اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کی ماڈل ٹاؤن پارک کے بڑے اجتماع میں نماز عید کی ادائیگی

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں ہونے والی نماز عید کی امامت علامہ محمد اسلم صدیقی نے کرائی ، سینکڑوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے اپنے صاحبزادے حمزہ محمود کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

معروف سیاسی رہنما جہانگیر ترین، رہنماء آئی پی پی عون چودھری اور صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سیف الرحمان نے بھی ماڈل ٹاؤن سنٹرل پارک میں نمازعید ادا کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سہیل افضل اور ممبر  سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم  بلال افضل نے بھی نماز عید ادا کی۔

نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

نمازعید کے اجتماع کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے