اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت اور وزیراعظم کی امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی۔

اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عیدالفطرخوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی کا دن ہے، دعا ہے کہ یہ دن سب کیلئے برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں، ناداروں، یتیموں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر پوری پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید رنجشیں بھلا کر اکٹھا ہونے کا نام ہے، عید اپنے کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کانام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر معاشی طور پر کمزورلوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

وزیراعظم نے عید کے موقع پر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور نہتے فلسطینیوں اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے، اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے