اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رمضان انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ پنجاب کالج کے نام

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) رمضان انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ شب رمضان انٹرکالجیٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیا جہاں پی جی سی نے جی سی یو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے  کر فائنل اپنے نام کرلیا۔

جی سی یو کی ٹیم  نے پہلے کھیلتے ہوئے پی جی سی کی ٹیم  کو  مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا جسے پنجاب کالج کی ٹیم نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منعقدہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو کپ اور انعامی رقم کا چیک دیا اور ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پنجاب کالج کو ایونٹ میں کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو، یہ پہلی چیز تھی کہ ہم نے نائٹ میچز کو پلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے آتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ شروع کریں گے،  یہ بہت چھوٹے لیول کا ٹورنامنٹ تھا اب آگے آپ بہت بڑے ٹورنامنٹ کی تیاری کریں، جولائی تک کلبز سے ہزاروں میچز کرانے ہیں، یہ بڑا ٹارگٹ ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ  اس ٹورنامنٹ سے 10 ٹیموں میں سے 15 کھلاڑیوں کو اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے،  یہ ایک بہت چھوٹا سا آغاز ہے، اس کے نتائج نظر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے