اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پیجز پر برس پڑے!لیکن کیوں؟جانئے

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز سے پوچھا ہے کہ آپ کے پاس رمضان کے مہینے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں؟

تفصیلات کےمطابق  سوشل میڈیا پر عمران عباس کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ کیا اُن لوگوں کا عُمرہ قبول ہوگا جو دوسروں کے پیسے لیکر بھاگے ہوئے ہیں اور خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں؟

یہ پوسٹ جیسے ہی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی پروڈیوسر نے عمران عباس کے پیسے نہیں دیے اور اب انہی پیسوں سے وہ عُمرہ ادا کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جھوٹے دعووں سے تنگ آکر بالآخر عمران عباس نے بھی خاموشی توڑ دی، اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے کہ کس طرح کچھ لوگ ہمارے الفاظ کو توڑ مروڑ کر ایسے منظر ناموں کو گھڑتے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔

عمران عباس نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس رمضان کے مہینے میں منفی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں؟ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کسی انسان پر ایسے کاموں کے جھوٹے الزام لگا رہے ہو جو اُس نے کبھی کیے ہی نہیں۔

اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ میری بھی میڈیا انڈسٹری سے باہر کی زندگی ہے اور میری پوسٹ میں جس فرد/کمپنی کا ذکر کیا گیا ہے، وہ یقینی طور پر اس شعبے سے منسلک نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے