اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے ٹیکس اہداف حاصل کر لئے : ایف بی آر

07 Apr 2024
07 Apr 2024

(لاہورنیوز ) ایف بی آرنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کی مدد سے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے۔

ایف بی آ ر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کیے، جو 6.707 ٹریلین روپے کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس پیش رفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےفیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیم نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیر ہے، ان اہدف کا حصول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قانونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے