اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید کی آمد آمد، پردیسیوں کی واپسی شروع، بس ٹرمینلز پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت

06 Apr 2024
06 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید قریب آتے ہی لاہور سے دیگر شہروں میں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

آبائی علاقوں کو پردیسیوں کی واپسی کے باعث لاہور کے لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر رش بڑھ گیا مگر ٹکٹیں میسر نہیں  جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سٹی بس ٹرمینل پر ٹکٹ کے حصول کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کی کمی کا بہانہ بنا کر بلیک ٹکٹنگ شروع کر دی، لاہور سے جھنگ کا کرایہ 1200 کی بجائے 2 ہزار روپے وصول کیا جانے لگا۔

سٹی بس ٹرمینل پر موجود ایک بزرگ خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں گھنٹوں سے لائن میں کھڑی ہوں مگر  ٹکٹ نہیں ملی، اب یہ کہتے ہیں لاری اڈا چلے جائیں، آبائی علاقے جانے کے لیے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں۔

 ٹرینوں کی بھی 100 فیصد بکنگ مکمل

ادھر  لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی تمام ٹرینوں کی عید تک 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی،  سیٹوں کی مزید بکنگ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے 4 عید سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں، چاروں عید سپیشل ٹرینوں کی بھی بکنگ مکمل ہو چکی ہے ، مسافروں کے رش کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے عید سپیشل ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسافروں کا عید کے دنوں میں ٹکٹوں میں ریلیف نہ دینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے  رش بڑھ گیا ہے اوپن ٹکٹ ہی مل رہی ہے،  کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد اپنے بچوں کے پاس پہنچ جائیں، ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کے ساتھ مزید کوچز لگائے تاکہ پردیسیوں کی مشکلات کم ہوسکیں،  ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان ہے اس پر بھی توجہ دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے